سابق سلیکشن کمیٹی نے میرے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا تھا : سلمان بٹ

21  اگست‬‮  2019

لاہور (این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا تھا۔نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہاکہ اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ صرف ایک شخص کو کیوں اتنی اہمیت دی گئی جس نے فرسٹ کلاس کا ایک سیزن بھی مکمل نہیں کھیلا۔انہوںنے کہاکہ کہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا اور حالیہ ٹورنامنٹس میں میری کارکردگی بھی شاندار رہی ہے جبکہ مجھے واپڈا کی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری قیادت میں ٹیم نے کئی فائنلز کھیلے اور ان میں کامیابی بھی حاصل کی ہے جبکہ بلے بازی میں بھی میں ہمیشہ ٹاپ کے

تین کھلاڑیوں میں شامل رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اگر میرٹ کی بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن کی جائے تو سیلیکٹرز کو میری کارکردگی ضرور نظر آئے گی، میرے خیال میں جو بہتر کارکردگی دکھاتا ہے اسے قومی ٹیم میں ضرور موقع دینا چاہئے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محض دو میچز کی بنیاد پر آپ میرے کارکردگی کا جائزہ نہیں لے سکتے، مجھے پورے سیزن میں چانس دے کر دیکھیں تو میری کارکردگی ضرور سامنے آئے گی۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی نئی آنے والی سلیکشن کمیٹی ضرور میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…