عامر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے اب تک برطانیہ کا ویزہ جاری کیوں نہیں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

20  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ابھی تک برطانیہ کا اسپورٹنگ ویزہ جاری نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ ٹی20 بلاسٹ میں اپنی ٹیم کی ابتدائی میچز میں نمائندگی سے محروم ہوگئے۔انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیموں پر مشتمل ٹی20 بلاسٹ میں عامر ایسکس کی نمائندگی کریں گے۔محمد عامر کی ٹیم ایسکس نے لیگ کا افتتاحی میچ مڈل سیکس کے خلاف کھیلا لیکن فاسٹ باؤلر کو اب تک برطانیہ کا

اسپورٹنگ ویزہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں جلد ہی ویزہ جاری کردیا جائے گا اور وہ ممکنہ طور پر 26جولائی کو لیگ میں اپنی ٹیم کے تیسرے میچ میں نمائندگی کر سکیں گے۔ٹی20 بلاسٹ میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد عامر کے ساتھ ساتھ فخر زمان، فہیم اشرف، بابر اعظم اور عماد وسیم شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…