لیڈز(آن لائن)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈزکے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔
یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں سے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعرات کو ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل سے قبل اپنا آٓخری آخری میچ کھیل رہی ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔