اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیشہ بار کی ویڈیو وائر ل ہونے اور اس پر پاکستانیوں کے شدید ردعمل پر ثانیہ مرزا کا موقف بھی سامنے آگیا جو اس وقت اس بار میں موجود تھیں ،انہوں نے ٹوئٹس کیں کہ ۔۔۔آپ کومعلوم ہوناچاہیےکہ ہم ڈنرکےلیےباہرگئےتھے،ہمارےساتھ بچہ بھی تھا،ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کی گئی،وڈیوبنانےوالےکوایساکرنےکاکہاگیا ہوگا،میچ ہارنےپربھی لوگوں کو کھانےکی اجازت ہوتی ہے۔یاد رہے بھارت نے اہم میچ میں گزشتہ روز پاکستان کو ڈک ورتھ
لوئس میتھڈ کے ذریعے 89رنز سے شکست دی ، جس پر پوری پاکستانی قوم شدید مایوسی کا شکار ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شعیب ملک ، وہاب ریاض اور امام الحق شیشہ کلب میں موجود ہیں اور خوش گپیاں کرتے ہوئے نظر آئے ،چاہئے تو یہ تھا کہ وہ آرام کرتے یا پریکٹس پرتوجہ دیتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی کل کے میچ میں جمائیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔