پاک بھارت ٹاکرا بھی اگر بارش کی نذر ہو گیا تو اس سے مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں اور سپانسرز کوکتنا مالی نقصان سہنا پڑے گا؟شائقین سمیت سب قدرت کے رحم و کرم پر

15  جون‬‮  2019

مانچسٹر( آن لائن )ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا بھی اگر بارش کی نذر ہو گیا تو اس سے مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں اور سپانسرز کو بھاری مالی نقصان سہنا پڑے گا۔ورلڈ کپ کے 4 میچز بارش کی نذر ہونے کے بعد پاک بھارت میچ کے بھی بارش سے متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ میچ سے جڑے دیگر لوگ بھی میچ کے ممکن ہوجانے کے لیے پر امید ہیں کیوں کہ اس سے قبل بارش کی نذر ہونیوالے میچز میں نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا بمقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا شامل ہیں۔کاروباری نقطہ نظر سے دیکھیں تو پاک بھارت میچ کی منسوخی کے بعد بڑے بڑے غیر ملکی سپانسرز کے پیسے ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔روایتی حریفوں کا یہ مقابلہ دنیا بھر میں ایونٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا میچ تصور کیا جا رہا ہے جس میں 40 بڑی اشتہاری کمپنیوں کا بھاری مال لگا ہوا ہے، ان کمپنیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا یہ نادرموقع ہے۔ورلڈ کپ میچز نشر کرنیوالے سرکاری نشریاتی ادارے سٹار سپورٹس کومانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے سے بے پناہ مالی فوائد ملنے کی توقع ہے ۔واضح رہے کہ برطانوی محکمہ موسمیات نےآج مانچسٹر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، اگر اس میچ پر بارش کا پانی پھر گیا تو سارے کاروبار پر بھی پانی پھر جائے گا۔دوسری جانب بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج اتوار کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف ناکامیوں کی روایت بدلنے کیلئے پر جوش ہیں۔بھارتی ٹیم تین میچز کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جبکہ پاکستانی ٹیم چار میچز کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…