اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ بھارت، میچ کون جیتے گا؟وریندر سہواگ  نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا میچ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے کیوں کہ اس میں پاکستان کی جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ایک انٹرویو میں عالمی کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے

اور دونوں ممالک کے میچ سے قبل بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی کی بات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو یہ ٹورنامنٹ کھل جائے گا تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میچ جیت جائے گا، کیونکہ بھارت کو ہرانا نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر اور وہاب ریاض بہت اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں مگر اصل مسئلہ میچ کے درمیانے اوورز میں ا?تا ہے کیونکہ حسن علی وکٹیں نہیں لے پا رہے۔پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میچ سے قبل فائنل ہے مگر میرے نزدیک ایسا نہیں یہ پول کی دو ٹیموں کا عام میچ ہے۔سہواگ نے کہا کہ اگر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹاپ ا?رڈر رن نہ بنا سکا تو کیا مڈل ا?رڈر رن بنا پائے گا؟انہوں نے کہا کہ اگر شروع کے دس اوورز میں بھارت کی وکٹ نہ گری تو انہیں میچ ہرانا بہت مشکل ہے۔  بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا میچ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے کیوں کہ اس میں پاکستان کی جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ایک انٹرویو میں عالمی کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اور دونوں ممالک کے میچ سے قبل بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی کی بات ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…