وہاب ریاض کو سکواڈ میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی تقسیم،ابتدائی 30کھلاڑیوں میں بھی نام تک نہ تھا پھر انضمام نے کیا کہا کہ سلیکٹ کرلیاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات

21  مئی‬‮  2019

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی اور شاداب خان بھی شامل جس پر شائقین ناصرف خوشی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں جب فاسٹ بالر وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی گئی تو اس پر سب سے زیادہ اور خاصی گرما گرم بحث ہوئی کہ اب انہیں کس طرح حتمی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے حالانکہ وہ تو ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں بھی نہیں تھے اور ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں ہوا اور اب اچانک ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔بعض سلیکٹرز نے اعتراض بھی اٹھایا کہ وہاب ریاض نے چیمپینز ٹرافی 2017کے بعد کوئی بھی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز نہیں کھیلی، ہاں یہ درست ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلے اور اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اس بنیاد پر ورلڈکپ کیلئے انہیں ٹیم میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وہاب ریاض کو ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار بالر ہیں ناصرف تیز رفتار گیند کرواتے ہیں بلکہ وہ ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور پرانے گیند سے بھی اچھی بالنگ کرتے ہیں اور یقینا وہ قومی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…