برسٹل( آن لائن )قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق و ن ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 23سالہ امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسر ے ون ڈے میں151رنز کی باری کھیلی ،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جو انہوں نے محض27اننگز کھیل کر بنائی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں6ون ڈے سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ،ان سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے اپل تھرنگا کے پاس تھا جنہوں نے 29اننگز کھیل کر یہ کارنامہ
سر انجا م دیا تھا ، پاکستان کے بابر اعظم نے 32اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا نے 34اننگز کھیل کر اپنی چھ سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 35اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجا م دیا تھا ،امام الحق اب تک27ون ڈے میچز کی 27اننگز میں4مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے60.04کی اوسط سے1381رنز سکورکرچکے ہیں جن میں6سنچریاں اور5نصف سنچریا ں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز82.20کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔