پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

رونالڈو پر حریف ٹیم کے کوچ کی نقل پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ، یوئیفا نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، فیصلہ کل سنایا جائیگا

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

میڈرڈ (این این آئی)یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے چمپیئنز لیگ کے ایک اہم میچ میں اٹلی کے کلب یوونٹس کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعد جشن مناتے ہوئے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوئیفا نے کہا کہ رونالڈو کو گزشتہ ہفتے

یوونٹس کے لیے 3 گول کرنے کے بعد ایٹلیٹکو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سمیون کی نقل اتارنے پر قواعد کی خلاف ورزی کے الزام کا سامنا ہے۔رونالڈو نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے کچھ دیر بعد ایٹلیٹکو میڈرڈ کے تماشائیوں کی جانب رخ کرکے ان کے کوچ سیمیون کی نقل اتاری، سمیون نے اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں 0۔2 سے کامیابی کے بعد نامناسب انداز میں جش منایا تھا جس کے بعد ان پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔یوئیفا کی جانب سے رونالڈو کے جشن پر فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائیگا۔اطالوی کلب نے رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث چمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ ڈچ کلب اجاکس سے 10 اپریل کو ایمسٹرڈیم اور 16 اپریل کو تورن میں ہوگا۔خیال رہے کہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے کوچ سمیون پر 20 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا گیا ۔یوونٹس کے کوچ میسی میلیانو الیگری نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ رونالڈو پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا اور نہ ہی معطل کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں میدان میں اور اسٹینڈز میں ہر کوئی اپنے انداز میں جشن مناتا ہے۔اطالوی کلب کے کوچ نے کہا کہ میں نے جشن کے علاوہ کوئی عجیب بات نہیں دیکھی اور کوئی معطلی نہیں ہوگی۔چمپیئنز لیگ کے 5 مرتبہ کے فاتح رونالڈو یورپین چمپیئنز لیگ میں 160 میچ کھیل کر ریکارڈ 124 گول کر چکے ہیں اور گزشتہ برس جولائی میں اسپین کے مشہور کلب ریال میڈرڈ سے طویل رفاقت ختم کرتے ہوئے اٹلی کے کلب یوونٹس ٹرانفسر ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…