جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے ، ہم یہاں امن کے فروغ کیلئے کرکٹ کا جنون دکھا رہے ہیں : سعید غنی

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے ، ہم یہاں امن کے فروغ کیلئے کرکٹ کا جنون دکھا رہے ہیں۔پی ایس ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ایف ٹی سی کے بمقابل گرین بیلٹ پر ہواجس میں کرکٹ سے محبت کرنے والے شہریوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔پاکستان کے قومی و ثقافتی رنگوں سے سجی اس تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر سعید غنی نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اداروں کو پی ایس ایل کا جشن منانے

کیلئے اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت بھی ان کے ساتھ تعاون کریگی۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لیے شہر کو سجانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری پی ایس ایل سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر میں امن و امان کی بحالی پر اگلا پی ایس ایل سیزن پاکستان میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے ہر حصے میں پی ایس ایل کا جشن ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…