منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر،قیادت جویریہ خان کے سپرد

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں اور گیند ان کے جبڑے پر لگی۔ بسمہ کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانے کے بعد ہسپتال پہنچادیا گیا تھا۔پی سی بی نے بتایا کہ بسمہ معروف کا

اسکین کلیئر آیا، تشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی تاہم ان کی پہلے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائیگا۔ جمعرات کو بسمہ معروف کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔واضح رہے کہ بسمہ معروف سائینس کے کامیاب آپریشن کے بعد ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں واپس آئی تھیں لیکن قیادت جویریہ خان نے کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بسمہ معروف نے دوبارہ کمان سنبھال لی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…