ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ بد ل گئی،ایک اوور میں43رنز کا نیا ریکارڈ قائم، 6گیندوں پر اتنے رنز کیسے بن گئے؟باؤلر کی بھی سٹی گم ہوگئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن(آن لائن)کرکٹ اب تبدیل ہورہی ہے اور رن ریٹس میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے ون ڈے ٹورنامنٹ فور ڈ ٹرافی میں ہیملٹن کے مقام پر ناردرن ڈسٹرکٹس کے جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے ایک اوور میں 43رنز بٹور کر نیا لسٹ اے ریکارڈ بنا ڈالا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے سینٹرل ڈسٹرکٹس کے فاسٹ باؤلر ولم لیو ڈک کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔بریٹ ہیمپٹن نے ولم لیوڈ ک کی پہلی گیند کو باؤنڈری کے باہر بھیج کر

چار رنز حاصل کے لیے جس کے بعد لیو ڈ ک نےاگلی دونوں گیندیں نو بالز کیں جنہیں ہیمپٹن نے چھکوں کی صورت میں باؤنڈری کے پار پہنچایا،اگلی گیند ہیمپٹن نے ایک بار پھر باؤنڈری کے باہر بھیجی جس کے بعد انہوں نے لیوڈک کی تیسری گیند پر سنگل لے کر سٹرائیک جو کارٹر کو دی اور اپنامحض پانچواں لسٹ اے میچ کھیلنے والے جو کارٹر نے اگلی تینوں گیندوں پر چھکے رسیدکرکے ریکارڈ بکس میں ہمیشہ کے لیے اپنا نام لکھوا لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…