منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

روی شاستری نے ویرات کوہلی کو ایشیا کپ میں آرام دینے کی وجہ بتادی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کپتان ویرات کوہلی کو ایونٹ میں آرام دینے کی وجہ بتادی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کیمطابق گلف نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک مضبوط کھلاڑی ہیں۔

انہیں میدان سے ہرگز دور نہیں رکھا جاسکتا، لیکن پھر بھی انہیں آرام کی ضرورت تھی۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے روی شاستری کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو آرام دینے کی وجہ انہیں ذہنی سکون فراہم کرنا تھا، وہ کرکٹ سے تھوڑا دور ہو کر ذہنی سکون حاصل کریں اور آئندہ سیزن کے لیے تازہ دم رہیں۔بھارتی کوچ نے بتایا کہ مستقبل میں مزید کھلاڑیوں کو اسی طرح آرام دینے کا ارادہ ہے، جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جسپریت بمرا اور بھوونیشور کمار ٹیم کے لیے کتنے اہم کھلاڑی ہیں، تاہم ہمیں ان جیسے کھلاڑیوں کو تازہ دم اور توانا رکھنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کو ڈارپ کردیا گیا تھا جبکہ قیادت کی ذمہ داری روہت شرما کو سونپ دی گئی تھی۔روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ویرات کوہلی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…