ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار،دونوں ٹیمیں یو اے ای میں کب آمنے سامنے ہونگی؟بورڈز سطح پر مذاکرات کے دوران حیران کن پیشرفت

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن) بھارت نے پاکستان کیلئے باہمی سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ سال ستمبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے،دونوں ملکوں میں سخت کشیدگی کا ماحول ہونے کے باوجود مثبت اشاروں پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایشیا کپ کے دوران دونوں ملکوں کے کرکٹ حکام کی

ملاقاتوں میں باہمی سیریز کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے،بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے پی سی بی حکام سے مذاکرات کیے،وہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے ارکان ونود رائے اور ڈیانا ایڈلجی سے بات چیت کریں گے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد جلد کوئی اعلان متوقع ہے ،پاک بھارت سیریز ایف ٹی پی سے باہر شیڈول ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…