بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کرکٹ کپ، تمام کپتان جیت کیلئے پرعزم

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک )ایشیا کرکٹ کپ میں شریک 6 ٹیموں کے کپتانوں نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں لیکن پاکستان کیخلاف میچ کا انتظار ہے اور اس کیلئے پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے ،اچھا پرفارم کریں گے۔ اچھا ہوتا طویل دورہ انگلینڈ کے بعد گھر جاتے اور تھوڑے آرام کے بعد آتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے آئے ہیں۔ ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اور تیاری بہت اچھی ہے۔ورلڈ کپ کیلئے سفر جاری ہے۔ فی الحال فوکس ایشیاکپ پر ہے۔وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن شاندار ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کے وقت ٹیم ینگ تھی لیکن اب تجربات سے گزرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی، شاداب خان، فخر زمان کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آئی ہے۔وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ماضی کی بات بھول چکے۔ اب فوکس اچھا کھیلنے پر ہے، کوئی بھی ٹیم کسی سے کم نہیں۔کانٹے دار مقابلے دیکھنے کوملیں گے۔ بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی وقت ہے۔ساری توجہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے۔ہانگ کانگ اور افغانستان کے کپتانوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…