منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

کسی کھلاڑی کا کیریئر ختم نہیں ہوا ، حفیظ بھی ہمارے پلان میں شامل ہیں،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد حفیظ سمیت کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے، کسی کھلاڑی کا کیریئر ختم نہیں ہوا ، حفیظ بھی ہمارے پلان میں شامل ہیں۔ایک انٹر ویو کے دوران مکی آرتھرکاکہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہماری ٹیم کو کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

اور اس برانڈ میں کون سا کھلاڑی کہاں فٹ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ ناقابل یقین کھلاڑی ہیں اور پاکستان کے لیے اس کا شمار عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن ہمیں دیکھنا ہے کہ حفیظ کس طرح ٹیم میں فٹ ہو سکتا ہے اور کس طرح آگے بڑ ھ سکتا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اس خبر کی بھی تصدیق کی کہ سر فرا زا حمد کے ساتھ نائب کپتان کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست بات ہے نائب کپتان کے لیے ہم نے سوچ بچار شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے اعلان سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے بات کریں گے اور انہیں اس بارے میں اپنا موقف بتائیں گے۔۔مکی آرتھر نے کہا ہے مجھے امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ نئے چیئرمین ایک پروفیشنل شخص ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری جب لاہور میں ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے، سرفراز احمد اور پوری ٹیم کو سپورٹ کیا۔مکی آرتھر سے سوال کیا گیا کہ آپ کے نجم سیٹھی سے اچھے تعلقات تھے، احسان مانی سے ملاقات کیسی رہی۔احسان مانی کے بارے میں مکی آرتھر نے کہا کہ میری ان سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے میری باتوں کو غور سے سنا اور اپنی حکمت عملی بھی بتائی، مجھے وہ ایک پروفیشنل شخص لگے، امید ہے کہ ان سے بھی ورکنگ ریلشن شپ اچھی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…