اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میدان میں آگئی، وزیراعظم، چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں خطیر رقم عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے جہاں پوری قوم میدان عمل میں آچکی ہے اور ممتاز شخصیات سمیت عام افراد بھی ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروارہے ہیں وہیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے میدان میں آگئی ہے اور وزیراعظم، چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں خطیر رقم عطیہ کرنے
کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ می کرکٹ ٹیم ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے عطیہ دے گی،ٹیم کے ہر کھلاڑی نے 2 ،2 لاکھ روپے دیئے ہیں ،،ڈیم سے آنے والی نسلیں بھی فائدہ اٹھائیں گی۔ایشیا کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ بڑایونٹ ہے،ایشیاکی ٹاپ ٹیمیں شریک ہونگی،آنےوالی سیریزمیں اپنی بیٹنگ کوبہتربنانےکی کوشش کرونگا، ایشیاکپ میں تسلسل بھی بہت ضروری ہوگا۔