جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی طرح سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، سنگاکارا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے مقامی میڈیا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں آکر عمران خان بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے میڈیا میں ان کا موازنہ عمران خان سے کیا جارہا تھا جو پاکستان کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کے نامزد وزیراعظم ہیں۔

تاہم سنگاکارا نے اپنے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔سنگاکارا نے ایک بیان میں کہا کہ میں تمام افواہوں اور قیاس آرائی کو مسترد کرتا ہوں اور تصدیق کرتا ہوں کہ سیاسی عہدہ رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے والے سنگاکارا نے کہا کہ میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ سری لنکا میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں تاہم حکومتی اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔سری لنکا کو 1996 میں کرکٹ کا ورلڈ چمپیئن بنوانے والے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا موجودہ حکومت میں وزیر ہیں اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا بھی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد ہی نائب وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کمارسنگاکارا کو سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سنگاکارا نے 11 ڈبل سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 400 اور ون ڈے کرکٹ میں 90 نصف سنچریوں اور 25 سنچریوں کی مدد سے 13 ہزار 975 رنز بنائے اور اگست 2015 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔سنگاکارا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی تھی مگر بھارت سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم سنگاکارا کو بہترین کارکردگی پر دنیائے کرکٹ کا عظیم کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…