ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران طاہر نے بھارتی نژاد جنوبی افریقی لڑکی سے محبت کی خاطر پاکستان کو خیرباد کہا تھا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)جنوبی افریقہ کے معروف لیگ اسپنر عمران طاہر نے ایک بھارتی نژاد جنوبی افریقی لڑکی سے محبت کی خاطر پاکستان کو خیرباد کہا تھا۔لاہور میں 28مارچ 1979 ء کو پیداہونے والے عمران طاہر نے اسکول کی تعلیم کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔عمران طاہر پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں ٗجب 1998ء میں پاکستانی ٹیم انڈر 19ورلڈکپ کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ گئی، تو وہاں عمران کی ملاقات ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ سمیّہ دلدار سے ہوئی اور وہ انہیں دل دے بیٹھے۔جنوبی افریقہ میں سمیّہ سے ملاقاتوں کے دوران جب عمران طاہر نے

انہیں شادی کی پیشکش کی تو سمیّہ نے شرط عائد کردی کہ وہ جنوبی افریقہ کو چھوڑ کر پاکستان نہیں جائیں گی۔عمران طاہر نے محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا ارادہ کرلیا اور اس طرح انہوں نے 2006ء میں پاکستان کو الوداع کہہ دیا اور جنوبی افریقہ کے ہوگئے۔عمران طاہر گزشتہ 5سال سے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ہیں اور 2011ء میں انہوں نے جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔عمران طاہر کی سمیّہ دلدار سے شادی کو 10برس ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام جبران ہے، یہ خاندان جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…