جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

فٹبال ورلڈ کپ : سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

datetime 9  جولائی  2018 |

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہوگا تاہم 1998 کے چمپئن فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہوگا ٗ دوسرا سیمی فائنل بدھ کو کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی اس سے قبل کروشیا نے 1986 ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔

بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چمپئن نہیں بن پائے ہیں جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کررکھی ہے، اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کیلئے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں ٗکروشین ٹیم میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ کی کمی نظر آرہی ہے، کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار دو میچز پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، کوارٹر فائنل میں میزبان روس کیخلاف پنالٹی پر انھیں 4۔3 سے کامیابی ملی جبکہ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کروشیا نے ڈنمارک کیخلاف مقابلہ پنالٹیز پر اپنے نام کیا تھا، ان سے قبل ارجنٹائن نے 1990 کے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے پر دو میچز پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جیتے تھے ٗکروشیا کے موجودہ اسکواڈ کے 14 پلیئرز یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں شامل رہے ہیں، ان کے اسٹار پلیئرز میں لوکا موڈرک اور میٹیو کوویک رئیل میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں جبکہ ایوان ریکٹک بارسلونا اور ماریو مینڈوزیک یوونٹس کی شرٹ زیب تن کرتے ہیں، کروشیا نے گروپ مرحلے میں تمام تینوں میچز جیت کر مکمل 9 پوائنٹس لیکر ناک آؤٹ میں جگہ بنائی تھی لیکن ناک آؤٹ میں ان کی پرفارمنس قدرے کمزور دکھائی دی۔کروشین کوچ زلاٹکو ڈیلک نے روس سے میچ بھی اپنے پلیئرز کو جارحانہ انداز اپنانے کی خاصی تلقین کی جبکہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے قبل بھی وہ پلیئرز کو متحرک کرنے میں مصروف دکھائی دئیے۔ڈیلک نے کہا کہ ہم فیلڈ میں اس انداز سے کھیل پیش نہیں کرپائے جو ہمارا طرۂ امتیاز ہے ٗ ہم نے طویل پاسز پر انحصار کیا ، یہ ہمارا انداز نہیں ہے، کروشین پلیئرز کو بھی اس کا احساس ہے کہ ناک آؤٹ میں دونوں میچز مقررہ وقت کے بعد اضافی ٹائم میں گئے اور پھر پنالٹیز کا مرحلہ پیش آیا ٗٹیم کے اسٹار پلیئر موڈرک نے کہا کہ ابھی ٹرافی ہم سے دو میچز کی دوری پر ہے ، ہمارے لیے یہ عمدہ ترغیب ہے ہم اپنے مقصد کو پانے کیلئے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…