پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے روس میں موجود 7پاکستانی نوجوانوں نے ایسا کام کر کے دکھا دیا کہ ہر کسی کا دل جیت لیا

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں فٹبال ورلڈ کپ جاری ہے ۔اس عالمی مقابلے میں شرکت کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے پوری دنیا کے کھلاڑی اور شائقین روس میں جمع ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کی فٹبال ٹیم تو ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس عالمی میلے میں ہماری کوئی نمائندگی بھی نہیں ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ کچھ پاکستانی نوجوانوں نے روس پہنچ کر پاکستان کا نام ایسا بلند کیا ہے کہ جان کر آپ کو بھی ان پر فخر ہو گا۔

فاران تنویر اور ان کے ساتھی نوجوان ان لوگوں میں شامل ہیں جو روس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ میں پاکستان کے کردار کو فخریہ طور پر دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ وہ ایک بڑے پاکستانی پرچم کے ساتھ روس میں موجود ہیں جس پر تحریر ہے ” ورلڈ کپ کیلئے فٹبال ہم نے بنائے ہیں۔“ انہوں نے یہ جہازی سائز پرچم شہر بھر میں لہرایا ہے اور دنیا بھر سے آئے لوگوں نے اسے بھرپور توجہ دی ہے۔تنویر نے بتایا کہ وہ اور ان کے دوست اس پاکستانی پرچم کو شہر بھر میں لہرارہے ہیں اور دنیا بھر سے آئے فٹبال کے پرستار اس بات کو قابل تحسین قرار دے رہے ہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے فٹبال پاکستان نے تیار کئے ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں پاکستان زندہ باز کے پرجوش نعرے سنائی دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی شہری بھی ان کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔واضح رہے دفاعی چیمپئن  جرمنی پہلے ہی رائونڈ میں ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…