ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)آل راؤنڈر فہیم اشرف آئرلینڈ کیخلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔فہیم اشرف نے آئرلینڈ کیخلاف 50 رنز مکمل کرنے کے لیے 52 بالز کھیلیں، فہیم سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جنھوں نے2009
میں نیوزی لینڈ سے میچ میں57 بالز پر ففٹی بنائی تھی۔فہیم اشرف ڈیبیو پر8 سے 11 نمبر کے درمیان بیٹنگ کرتے ہوئے50 سے زائد رنز بنانے والے 20 سال میں پہلے پاکستانی بھی ثابت ہوئے،آخری بار1997میں جنوبی افریقہ کیخلاف اظہر محمود نے 128 رنز ناٹ آٹ بنائے تھے۔