لاہور (پ ر) یہ کانفرنس یکجہتی، امن اور نوجوانوں کی ترقی کے عنوان پر منعقد کی گئی تھی۔ او۔آئی۔سی نے چوتھی اسلامی کانفرنس آف یوتھ اینڈ سپورٹس کا انعقاد آذربائیجان میں کیا۔یہ کانفرنس آذربائیجان کے منسٹر یوتھ اینڈ سپورٹس آو۔آئی۔سی یوتھ فورم اور اسلامک سولیڈیرٹی کانفرنس کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس میں آو۔ آئی۔سی رکن ممالک میں آنے والے وقت میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
او آئی سی یوتھ فورم کے مستقبل کی سرگرمیوں، نوجوانوں کے لئے مشترکہ عملی منصوبہ بندی، اسلامک یوتھ کے متعلق بین الاقوامی پروگرام اور او۔آئی۔سی کی قراردادوں پر عملدرآمد کو موضوع خاص رکھا گیا جبکہ اسلامی کانفرنس آف یوتھ اینڈ سپورٹس نے رکن ممالک کے کھیلوں کے وزراء کو مسلم امہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے اجتماعی مسائل سے نمٹنے میں ان کے خدشات، تجربات، خطرات اور صحیح سمت میں لے جانے والے اقدامات کو آواز دینے کے لئے رکن ممالک / نمائندوں کو بھی فعال کیا۔ او۔آئی۔ سی۔ ایس۔ ایم میں خطاب کرتے ہوئے، پنجاب کے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ’’آج کے دور میں نوجوانوں کی اہمیت اور معاشرے پر ان کے کردار کا اثر ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے برہان وانی اور فلسطین کی احد تمیمی کے ذریعے دوبارہ کھل کے سامنے آیا ہے۔خود کی ذات پران کے یقین محکم اور ناقابل شکست ارادوں نے ان کی قوم کو یکجا کر کے ان میں آزادی کی آگ کو بھڑکایاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نوجوان لڑکی جو بظاہرکچھ بھی نہیں صرف جرات اور بہادری کے ساتھ لیس تھی، وہ ایک مشہور شخصیت کے طور پر سامنے آئی جس نے فلسطین کے نوجوانوں کے درمیان آزادی کے عہد کی تجدید کی اور وہ اس نوجوان لڑکی کے ناقابل یقین عمل پر بے انتہا پر عزم اور متحرک دکھائی دئیے۔ اس موقع پر، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے میڈیا مشیر ابوبکر عمر نے کہا کہ فلسطین میں عظیم ریٹرن مارچ کی قیادت فلسطین کے بہادرنوجوانوں کی طرف سے کی جارہی ہے جس میں وہ اپنے اقتصادی اور سیاسی حقوق کے حصول کامطالبہ کر رہے ہیں جو کہ1948 ء میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے چھین لئے گئے تھے جسے وہ ناکبہ کے نام سے یاد کرتے ہیں ایک ایسا انقلاب عظیم تھا جو ان کی سرزمین سے ان کے لاکھوں پیاروں کی جدائی کاباعث بنا تھا۔
Boulevard #Baku : Bilal Erdogan – President of the World Ethnosport Confederation and the son of Turkish President @RT_Erdogan #Turkey #Pakistan #ICYSM4 pic.twitter.com/YnMeye5mNP
— /AB (@abubakarumer) April 19, 2018