ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

فواد عالم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ فرد واحد انضمام الحق نے کیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)دورہ برطانیہ کیلئے قومی اسکواڈ میں فواد عالم کی عدم شمولیت پر خاصی تنقید سامنے آئی، وسیم اکرم اور راشد لطیف سمیت کئی سابق اسٹارز، میڈیا اور شائقین نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے، چیف سلیکٹر کی قریبی شخصیات یہ تاثر دے رہی ہیں جیسے فواد کو ڈراپ کرنے میں مکی آرتھر کا ہاتھ ہے مگر ذرائع نے اس بات کو غلط قرار دیدیا۔ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب ٹیم کا اعلان ہوگیا۔

تو اکیڈمی میں فواد عالم کا مکی آرتھر سے سامنا ہوا۔ اس موقع پر انھوں نے واضح طور پر کہا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی، ہارڈ لک۔ذرائع نے بتایا کہ آرتھر لگی لپٹی رکھنے کے عادی نہیں، انھیں سہیل خان اور وہاب کو ڈراپ کرنا تھا تو برملا خامیوں کا میڈیا میں آکر بتایا، اگر انھیں فواد سے بھی مسئلہ ہوتا تو صاف بات کرتے، البتہ انضمام الحق کسی وجہ سے فواد کو پسند نہیں کرتے اور کئی بار اپنے ساتھیوں کے سامنے کہہ چکے کہ میڈیا جتنی تنقید کرے مجھے کوئی پروا نہیں، البتہ انھیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ فواد کیلیے اس قدر زیادہ آوازیں اٹھیں گی۔اسی لیے اب ماضی کی طرح ایک بار پھر انھیں مستقبل میں موقع دینے کی باتیں ہونے لگی ہیں، انضمام نے فواد کو ٹیم میں نہ لینے کے فیصلے سے مطلع بھی نہیں کیا تھا،انھوں نے اپنے بھتیجے امام الحق کومنتخب کرنے کیلیے صرف تین ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ میں اوپنرز کی تعداد بھی تین کر لی، کپتان سرفراز احمد نے بھی فواد عالم سے ملاقات میں انھیں یہی بتایا کہ ان کی عدم شمولیت پر دکھ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…