منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کر کے سلیکشن کمیٹی نے اچھا فیصلہ کیا ہے ، رمیزراجہ

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستانی چیف سلیکٹر انضمام الحق پر سلیکشن میں بے جا تنقید پر رمیز راجہ نے کہا کہ قومی بیٹسمین فواد عالم کے بارے میں میری رائے ذرا مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے، انہیں انگلینڈ میں اس مسئلے پر قابو پانا مشکل ہوتا۔رمیز راجہ نے فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے منتخب نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرتا، فواد عالم برصغیر کی کنڈیشنز میں زیادہ بہتر بلے باز ہیں۔

لیکن بیرون ملک ان کی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے، کئی کرکٹرز کو جلد ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں ملتا لیکن وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک عمر کے بعد ٹیم میں جگہ بنا لیتے ہیں جس کی بڑی مثالیں مصباح الحق، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ اور مائیکل ہسی ہیں۔سابق پاکستان اوپنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کیلئے کافی مشکل ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اوپنرز میں کوئی منجھا ہوا کھلاڑی نہیں۔بیٹسمینوں کی سلیکشن خاص طور پر امام الحق پر بے جا تنقید کا باب اب بند ہونا چاہئے اور نئے بیٹسمین کو دباؤکی کیفیت پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…