ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے اور چیف سلیکٹر کے بھتیجے کے انتخاب پر سوال کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بھی ٹیم کی سلیکشن پر بات ہوئی۔ کمیٹی کے چیئرمین عبدالقہار خان نے کہاکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اور ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے اوپنر فخر زمان کو کس کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔

جبکہ فواد عالم اور وہاب ریاض کو نظر انداز کرنے کی کیا وجوہ ہیں؟جواب میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہاکہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا اور نہ ہی کبھی سلیکشن کے معاملات میں کوئی مداخلت کی۔ انہوں نے کہا فواد عالم کو منتخب نہ کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں چیف سلیکٹر ہی صورتحال پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے آڈٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیااورارکان نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ جو دستاویزات مانگی گئیں وہ بورڈ نے فراہم نہیں کیں۔اس پرنجم سیٹھی نے پی سی بی کے مالیاتی امور کے شعبے کو تاخیر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پی ایس ایل کا آڈٹ جلد مکمل کرا لیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…