منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ٹنڈولکر کی گلی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے کئی سال بیت گئے تاہم کھیل سے ان کی محبت ابھی بھی کم نہ ہوئی اور یہی محبت انہیں بلا تھامے ممبئی کی گلیوں تک کھینچ لائی۔گزشتہ روز گھر جاتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے ممبئی کے تعمیراتی علاقے میں سڑک پر نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتا دیکھا تو گاڑی سے اترکر خود بھی اس میں شامل ہوگئے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جن کے ساتھ ٹنڈؤلکر نے اسکول کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹنڈولکر کو ویڈیو میں بیٹ تھامے نوجوان باؤلرز کی باؤلنگ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہوں نے پانچوں گیندوں کو واپس باؤلر کی جانب کھیلا۔کچھ دیر بعد سڑک سے گزرنے والے دیگر افراد کو بھی جب ٹنڈولکر کی موجودگی کا احساس ہوا تو انہوں نے بھی گاڑیاں روک کر یہ منظر دیکھا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹل ماسٹر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…