ڈربن(این این آئی)آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ جھگڑے میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کک کی بہن ڈالین بھی کود پڑیں۔انھوں نے کینگرو بیٹسمین کی جانب سے ڈریسنگ روم ٹنل میں اپنے بھائی پر حملے کی کوشش کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وارنر میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں۔آسٹریلوی میڈیا میں دعویٰ کیا
گیاکہ ڈی کک نے وارنر کی اہلیہ کینڈک کے بارے میں کچھ نازیبا بات کہی تھی جس پر وہ بھڑک اٹھے، جنوبی افریقی میڈیا میں کہا گیاکہ ڈریسنگ روم ٹنل واقعے سے ایک گھنٹہ قبل آن دی فیلڈ دونوں کے درمیان فقرے بازی ہورہی تھی، وارنر نے تب ڈی کک کے اہل خانہ کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرنے کے ساتھ انھیں ’جنگلی سور‘ بھی کہا تھا۔