اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میچ، امپائرز کا لاہور قلندر کی شکست میں کیا کردار تھا، ٹیم مینجمنٹ کا دھماکہ خیز انکشاف

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ میچ کا گزشتہ رات نتیجہ آچکا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو شکست دیدی ہے۔ میچ کے بعد لاہور قلندر کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے میچ میں امپائرنگ کے معیار پر سوال اٹھا دیا گیا ہے۔ لاہور قلندر کے ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد میڈیاکانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر کے بیٹسمین فخر زمان جب ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار دئیے گئے تو

انہوں نے فیصلے پر ریویو مانگا ، امپائرز نے فخر زمان کو ریویو لینے سے روکا جس کی وجہ سے لاہور قلندر کو میچ کے دوران بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے اپنے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اشارہ کیا تو امپائرز نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس اب کوئی ریویو نہیں بچا ہے ،جب ہم نے انہیں ریویو سسٹم کے قوانین کے بارے میں آگا ہ کیا تو انہوں نے مانا کہ ہمارے پاس ایک ریویو موجود تھا تاہم اس وقت تک فخر زمان گراؤنڈ چھوڑکر جا چکے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…