ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران طاہر پر تماشائی کے نسل پرستانہ جملوں کی تحقیقات کا آغاز

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن(این این آئی)جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران تماشائی کی جانب سے لیگ اسپنر عمران طاہر پر نسل پرستانہ جملوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا کہ ہفتے کے روز وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمران طاہر پر تماشائی نے نسل پرستانہ جملوں کسے اور اس مبینہ واقعے کے بارے میں انہوں نے سیکیورٹی حکام کو بتایا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران طاہر دو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ گراؤنڈ کے اسٹینڈز میں گئے تاکہ اس شخص کی شناخت کی جائے جس نے ان پر جملے کسے اور گالیاں دیں۔یاد رہے کہ 6 ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو ڈک ورتھ لیوس قانون کے تحت پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی اور اسی میچ میں یہ واقعہ پیش آیا۔پروٹیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کے بارے میں بھی آگاہ ہیں جس میں عمران طاہر اسٹینڈز میں تماشائیوں کے آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی تماشائی کو چھوا تک نہیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق نسل پرستانہ برتاؤ میں ملوث تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے بے دخل کرنے اور مزید پابندیوں کے علاوہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ 38 سالہ پاکستانی نڑاد لیگ اسپنر عمران طاہر اب تک 20 ٹیسٹ، 84 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ عمران طاہر ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 57،57 اور ایک روزہ کرکٹ میں 139 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…