منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹر فہیم اشرف اپنے آبائی علاقے کی گرائونڈ کی حالت دیکھ کر افسردہ ہو گئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)شہرت کی بلندیوں پر پہنچے کے بعد اکثر دیکھا گیا ہے کہ انسان اپنے قریبی افراد اور دوست اور عزیز واقارب حتی کہ اس جگہ کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے جہاں پر اس نے اک عمر گزاری ہوتی ہے۔ تاہم کچھ لو گ ایسے ہوتے ہیں جو اس بات کے برعکس بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ،

انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ ٹیم کے چمکتے ستارے فہیم اشرف بھی ہیں چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو قومی آل رائونڈر فہیم اشرف نے ٹی 20میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلی ہیٹر ک کی ہے۔فہیم اشرف نے گزشہ رو ز اپنے آبائی شہر پھول نگر کا دورہ کیا، جہاں وہ اس کرکٹ گرائونڈ بھی گئے جہاں سے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی تھی ۔ تاہم کرکٹ گرائونڈ کی خستہ حال دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے ۔انہوں نے گرائونڈ کی ویڈیو بنائی اور اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ حکام بالا علاقے کے واحد گرائونڈ کی طرف توجہ دیں ۔ علاقے کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے مگر بہترین گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیلنے میں مشکل ہو رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اگر سہولیات دی جائیں تو بڑے نام مل سکتے ہیں ۔فہیم اشرف نے ضلعی انتظامیہ سے بھی گرائونڈ کی بہتری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…