بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا انعقاد حکومت نے 8 دن کی چھٹیاں دیدیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ میلہ سجانے کیلئے ایف سی کالج یونیورسٹی کو ہفتہ بھر کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے کیونکہ کالج میں شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ سٹینڈ بنے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون کیساتھ تین میچز کے دوران ایف سی کالج 11 سے 18 ستمبر تک بند رہے گا۔ میچز کے دنوں میں شائقین گاڑیاں کالج میں کھڑی کر کے میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جایں گے۔دوسری جانب، ہفتہ بھر کیلئے

یونیورسٹی بند رکھنے کے اعلان پر طلباء اور یونیورسٹی کی انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر اٹھائے جانے والے اس اقدام سے نہ صرف تعلیم کا حرج ہو گا بلکہ نیا سمسٹر بھی شروع نہیں ہو سکے گا۔ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر غیرملکی کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔قبل ازیں ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا۔اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب یہ سیریز پہلا قدم ہے، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں تاہم سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد سے پاکستان کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے، اس بہادر قوم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری سہنا پڑی۔

مجھے کوچ کی حیثیت سے ورلڈ الیون کی نمائندگی پر خوشی ہے، ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں بہت مدد کی، پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے، یہ خوشی کی بات ہے۔اینڈی فلاورنے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 8 برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے، ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن

منارہی ہے۔ورلڈ الیون کے کوچ کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں یہاں بہت سی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔اس موقع پر کوچ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو شرٹ بھی دی۔ اس موقع پر ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان آنیوالی ورلڈ الیون کی قیادت پرفخر ہے، جنوبی افریقی کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر آمادہ کروں گا۔فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ خواہش

تھی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو، دورہ پاکستان کے لیے فیملی نے بھی سپورٹ کیا، پاکستانی عوام کی میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، خوشی ہے پاکستانی عوام اپنے ملک میں کرکٹ دیکھیں گے۔کپتان ورلڈ الیون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں

کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر دستیاب ہوا تو پی ایس ایل تھری میں کھیلنا پسند کروں گا، ہم پاکستان میں محض کھیلنے نہیں بلکہ کچھ بڑا کام کرنے آئے ہیں، پاکستان خوبصورت ملک اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…