برمنگھم (آن لائن)دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں کو تنگ کرنے کے لیے بدنام ہیں تاہم لندن میں پاکستانی قونصلیٹ نے ایک قدم آگے جاکر جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کے ساتھ بھی عام شہریوں کی طرح کا برتا کرکے پوری دنیا میں پاکستان کانام مزید بدنام کرڈالا۔عمران طاہر نے پاکستانی قونصلیٹ میں اپنے ہونے والے اس بدترین سلوک کی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ
ویزے لینے برمنگھم میں قائم پاکستانی قونصلیٹ پہنچا تو 5گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد قونصلیٹ کے سٹاف نے کہا کہ آفس ٹائم ختم ہونے کے باعث اب ہمیں باہر جانا ہوگا ،شکر ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے سٹاف کو حکم دے کر ہمیں ویزے دلوائے ،ستم ظریفی یہ کہ میں ایک پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر ہوں جو ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آرہا ہے لیکن اس کے ساتھ بھی اس طرح کا سلوک کیا گیا ۔