جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں کوہلی نے نیا ریکارڈ بناڈالا

datetime 7  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں کوہلی نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق جمیکا کے سبائنا پارک سٹیڈیم میں ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ون ڈے میں سنچری سکور کرکے اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ویراتکوہلی نے 111 رنز 115 گیندوں پر بنائے جس میں دو چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں، کوہلی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے انڈیا کو نہ صرف میچ جتوایا بلکہ سیریز بھی جتوا دی۔ ویرات کوہلی اپنی اس سنچری کی بدولت ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے کے

لحاظ سے سابق سری لنکن کپتان جے سوریا کے برابر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں،بھارت کے ویرات کوہلی نے اپنی 28 سنچریاں 181 اننگز کھیل کر بنائی ہیں، سنچریوں میں ان کے ہم پلہ جے سوریا نے 28 سنچریاں 433 اننگز کھیل کر بنائی ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز پہلے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے ہدف کے تعاقب میں 17 سنچریاں بنائیں، اب بھارت کے ہی ویرات کوہلی نے ہدف کے تعاقب میں 18 سنچریاں بنا کر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…