اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کاریڈ کارپٹ استقبال ،پولیس کے دستے کی سلامی ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی منگل کی صبح لاہور پہنچ گئے جن کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ،صوبائی وزراء ، پی سی بی حکام ،سیکرٹری داخلہ ،لارڈ میئر لاہور ، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پاکستانی شاہینوں کے پرتپاک استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والے سکواڈ میں شامل چار کھلاڑی حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد اور پی سی بی آفیشلز امارات ائیر کی پرواز 622 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان ،بلال یاسین ،جہانگیر خانزادہ، خواجہ عمران نذیر ،مجتبیٰ شجاع الرحمن، رضا علی گیلانی، پی سی بی حکام ،سیکرٹری داخلہ میجر (ر)اعظم سلیمان، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید، قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک، سی سی پی او محمد امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں کو وی آئی پی اسٹیٹ لاؤنج کے راستے طیارے سے باہر لایا گیا ۔جیسے ہی کھلاڑی باہر پہنچے تو ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اورگلدستے پیش کئے گئے جبکہ شائقین کرکٹ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کھلاڑیوں کو سلامی بھی پیش کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹیٹ لاؤنج میں کھلاڑیوں کے لیے سحری کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔  انتظامیہ نے رکاوٹیں لگا کر شائقین کو کھلاڑیوں سے دور رکھنے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی شائقین نے فاتح کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھا تو تمام تر رکاوٹیں عبور کر کے قومی ہیروز کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بناتے رہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…