جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

فہیم اشرف کی فائنل الیون میں شمولیت کا کیس مزیدمضبوط ہوگیا،اس کھلاڑی کو کیوں کھلایاجانا چاہئے؟ جانیئے

datetime 17  جون‬‮  2017 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی آل رائونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا میری خواہش تھی جواب تکمیل تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب میں پاکستانی ٹیم کے دوسری ٹیموں کے ساتھ میچوں کے دوران پاکستانی کرکٹرزکودیکھتاتھاتومیرے دل میں بھی یہی خواہش پیدا ہوتی تھی کہ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کروں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے میری خواہش پوری کردی لیکن ابھی میرے کیرئیرکی ابتداہے

لیکن میں ایک طویل عرصےکےلئے پاکستان کی طرف سے کھیلناچاہتاہوں ۔فہیم اشرف نے برطانوی خبررساں ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ جب ہم سری لنکاکے خلاف میچ کھیل رہے تھے تواس وقت ایک اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی تاکہ ہم میچ جیت سکیں اوراس میچ نے ہی مجھ میں اعتماد پیداکیااورمیں نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جب بلے بازایک یادواچھے شارٹ مارلے تواس پردبائوختم ہوجاتاہے اوریہی کچھ میرے ساتھ ہوامیں نے اچھے کھیل کامظاہرہ کیااوردبائوختم ہوگیالیکن بدقسمتی سے میں اس میچ میں رن آئوٹ ہوگیاجس کامجھے افسوس رہے گالیکن ہم نے یہ میچ جیت لیاجس کے بعد سیمی فائنل تک ہم ناقابل شکست رہے ،انہوں نے مزیدبتایاکہ میں نے فرسٹ کلاس میچ میں بھی سنچری سکورکی تھی اوررواں سال ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں بھی حبیب بینک کی طرف سے 19سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔انہوں نے بتایاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بیٹنگ اوربائولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کروں ۔واضح رہے کہ فہیم اشرف نے سری لنکاکے خلاف میچ میں دووکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ جب پاکستانی بیٹنگ فلاپ ہونے جارہی تھی توفہیم اشرف نے دوشاندارسڑوکس کھیلے تھے اورانہوں نے کپتان سرفرازاحمداورمحمدعامرکے ساتھ مل کرپاکستان کوفتح سے ہمکنارکیاتھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…