اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں فہیم دھواں دار اننگز، فہیم اشرف کے والد کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)بنگلا دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف کی دھواں دار اننگز پر ان کے اہلخانہ بھی خوش ہیں، بلے باز کے والد بیٹے کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف منی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں فہیم اشرف کی پرفارمنس کی دھوم مچ گئی۔

نوجوان کرکٹر کی برق رفتار اننگز پر اہلخانہ بھی مسرور ہیں۔ فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا گلی محلے کی کرکٹ کھیل کر اس مقام پر پہنچا، اللہ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ بلے باز کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم کو بچپن سے کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ جبکہ بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم کو بچپن سے کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ فہیم اشرف کے اہلخانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں بھارت کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا تو وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ۔واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہارا ہوا میچ دو وکٹوں سے جیت گیا۔ پاکستان نے یہ فتح فہیم اشرف کی دھواں دھار ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت حاصل کی۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔بنگلہ دیش نے چیمپئن ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو جیتنے کےلئے 342 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کو حاصل کرنا قومی ٹیم کےلئے ناممکن نظر آرہا تھا لیکن فہیم اشرف کی شاندار بلے بازی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور اسطرح پاکستان یہ میچ دو وکٹوں سے جیت گیا۔پاکستان کو میچ جیتوانے والے نوجوان آل راونڈر فہیم اشرف کا تعلق پنجاب کے شہر قصور سے ہے اور عمر 23 سال ہے۔ پاکستان، بنگلہ دیش کیخلاف ہارا میچ جیت گیافہیم اشرف بلے بازی بائیں ہاتھ جب کہ بالنگ دائیں ہاتھ سے کرتے ہیں اور فرسٹ کلاس میں انکی میجر ٹیم فیصل آباد اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ہے۔

فرسٹ کلاس میں فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 116 رنز بنا رکھے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جب کہ 31 میچز میں 94 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…