برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈمیں جاری چیمپینز ٹرافی کے پہلے پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف زبردست کھیل کامظاہرہ کرنے والے کرکٹرفہیم اشرف نے کہاہے کہ اگرمجھے چانس دیاگیاتوبھارت کے خلاف شاندارکارکردگی دکھائوں گا۔پریکٹس میچ میں 30بالوں پر64رنزبنانے والے فہیم اشرف نے ایک ویڈیوپیغام جاری کیاہے ۔فہیم اشرف نے کہاکہ جب میں میدان میں بائولنگ کے لئے آیاتوپہلامیچ ہونے کی وجہ سے مجھ پرپریشرتھا
لیکن جب بیٹنگ کےلئے آیاتومجھے پہلی دوسے تین گیندوں میں دبائومحسوس ہوااس کے بعد میں مجھ پرکوئی دبائونہیں رہااورنہ میں نے دبائومحسوس کیااورایسے بیٹنگ کی جیسے عام ملکی میچوں میں کی جاتی ہے ۔فہیم اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ میں نے حسن علی کوپہلے ہی بتادیاتھاکہ ہمیں 2اوورزمیں 15سے 20رنزکی ضرورت ہے اوراپنے اس منصوبےمیں ہم کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ آسڑیلیااوربھارت جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے دوران پریشرضرورہوتاہے لیکن میں ان کے خلاف شاندارکارکردگی دکھائوں گا۔انہوں نے کہاکہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھے کھیل کامظاہرہ کرناہرکھلاڑی کاخواب ہوتاہے ۔ واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہارا ہوا میچ دو وکٹوں سے جیت گیا۔ پاکستان نے یہ فتح فہیم اشرف کی دھواں دھار ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت حاصل کی۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔بنگلہ دیش نے چیمپئن ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو جیتنے کےلئے 342 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کو حاصل کرنا قومی ٹیم کےلئے ناممکن نظر آرہا تھا لیکن فہیم اشرف کی شاندار بلے بازی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور اسطرح پاکستان یہ میچ دو وکٹوں سے جیت گیا۔پاکستان کو میچ جیتوانے والے نوجوان آل راونڈر فہیم اشرف کا تعلق پنجاب کے شہر قصور سے ہے اور عمر 23 سال ہے۔
پاکستان، بنگلہ دیش کیخلاف ہارا میچ جیت گیافہیم اشرف بلے بازی بائیں ہاتھ جب کہ بالنگ دائیں ہاتھ سے کرتے ہیں اور فرسٹ کلاس میں انکی میجر ٹیم فیصل آباد اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ہے۔فرسٹ کلاس میں فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 116 رنز بنا رکھے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جب کہ 31 میچز میں 94 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں