کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے ریٹائر ہونے والے عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات بے مثال ہیں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 10ہزار رنز بنانا آسان کام نہیں یونس ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور دس ہزار رنز بنانا آسان نہیں۔انہوں نے تقریبا 40 سال کی عمر میں بھی خود کو فٹ رکھا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے وکٹوں کے درمیان رننگ اور طویل و ذمے دارانہ اننگز کھیلنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں۔ سابق پھارتی کپتان نے مزید کہا کہ یونس صرف ایک بہترین بلے باز ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں جو سب سے اہم ہے۔ ایک کرکٹر کی حیثیت سے آپ پانچ، دس یا 15 سال تک کھیل سکتے ہیں لیکن کرکٹر کی حیثیت سے زندگی ختم ہونے کے بعد آپ کو اسی بنیاد پر یاد رکھا جائے گا کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے عظیم بلے باز نے ہر طرح کی کرکٹ سے آج ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔ یونس خان پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز کا ہدسہ عبور کیا .انہوں نے یاد رہے کہ یونس خان کم میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔ وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنھیں تمام ٹیسٹ کھیلنے والی نو ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے .