منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ہمارے اپنے کرکٹرز ہی فائنل میچ لاہور میں کرانے کے مخالف ہیں،معین خان

datetime 3  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اپنے کرکٹرز ہی پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کی مخالفت کر رہے ہیں،میرے خیال میں کھیل کے اندر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فائنل کھیلنے کے لئے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں بڑا نام تو نہیں ہے لیکن یہ ثانوی بات ہے۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب یہ قدم اہم بات ہے جبکہ نئی جاری کردہ فہرست میں شامل کھلاڑیوں کے لئے بھی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فائنل میچ کے لئے پر امید ہوں، انشاء￿ اللہ ہم جیتیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے پر سابق کرکٹرز عمران کان اور جاوید میانداد نے تنقید کی تھی،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ عمل پاگل پن ہے ، خدا نخواستہ اگر کوئی انہونی ہوگئی تو آئندہ 10سال تک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوگی جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں اور ایسے حالات میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا صرف سیاست ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…