لاہور(نیوزڈیسک)دبئی میں میچ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہور میں بھی بکیز کا خطرہ ہے۔ تمام کھلاڑیوں کے موبائل فون ٹیپ کئے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے آغاز پردبئی میں کیچ فکسنگ سکینڈل کا سامنا کرنے والے پی سی بی کو پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے لاہورمیں بھی بکیز کے خطرات ستانے لگے۔ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کے موبائل فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں
کے لئے وارننگ جاری کی ہے کہ انہیں کسی بھی مشکوک شخص سے بات کرنے کی اجاز ت نہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کرکٹ کرپشن کی روک تھام کے لئے پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ کھلاڑیوں کو مخصوص ٹیلیفون نمبر فراہم کرے گا۔پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم اور ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ شخص سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی کھلاڑی مشکوک سرگرمی میں پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔