بارباڈو( آن لائن )کیریبیئن پریمیئرلیگ کی ڈرافٹنگ 10 مارچ کو بارباڈوس میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستان کے 46 پلیئرزشامل ہیں۔ ڈرافٹنگ میں محمد عامر اورشاہد آفریدی کو حیرت انگیز طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔رواں سال سی پی ایل میں شمولیت کیلئے بولی 10 مارچ کو بارباڈوس میں لگائی جائیں گی۔ ڈرافٹنگ پول میں 258 کھلاری شامل ہیں جس میں میزبان ویسٹ انڈیز کے بعد بڑی تعداد 46 پاکستانی کرکٹرز کی ہے۔
آسٹریلیا کے 28 اور نیوزی لینڈ کے 17 پلیئرز ڈرافٹنگ میں حصہ لیں گے۔ڈرافٹنگ میں شامل پاکستانی کرکٹرز میں سرفراز احمد، مصباح الحق، اسد شفیق، سلمان بٹ، یاسرشاہ، احمد شہزاد، وہاب ریاض، محمدسمیع اور بابراعظم شامل ہیں لیکن حیران کن طور پرمحمد عامر اور شاہد آفریدی کے نام ان میں موجود نہیں ہیں۔ انگلینڈ کے تائمل ملز اورافغان پلیئر محمد نبی اورراشدخان بھی بولی کے عمل میں شامل ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق جو پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شامل ہیں انہیں این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔