اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیزسے سیریز۔۔۔۔مصباح الحق نے خاموشی توڑدی ،پی سی بی سے قومی ٹیم کی کپتانی کے بارے میں اہم مطالبہ کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کرکے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ایک انٹرویومیں مصباح الحق نے کہاکہ وہ ویسٹ انڈیز سیریز کھیلنے کو تیار ہیں، لیکن ان کی کپتانی کے معاملے کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔مصباح نے کہا کہ میں ایک دو دن میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کروں گا اور انھیں اپنے منصوبے کے حوالے سے بتاؤں گا ٗمیں سیریز کیلئے دستیاب ہوں تاہم میری کپتانی بورڈ کے ہاتھ میں ہے اور چیئرمین اس کا فیصلہ کریں گے۔

کراچی کننگز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے معاملے پر اسلام آباد یونائٹڈ کے کھلاڑی مصباح نے کہ اکہ 127 کا ہدف کچھ زیادہ مشکل نہیں تھا، لیکن ہماری بیٹنگ ناقص تھی۔انھوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے باؤلرز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ہماری بیٹنگ اچھی نہیں تھی ٗ اگرچہ وکٹ تھوڑی مشکل تھی لیکن 127 ایسا اسکور تھا، جو حاصل کیا جاسکتا تھا۔مصباح نے اعتراف کیا کہ شرجیل اور خالد کی معطلی کی وجہ سے ٹیم متاثر ہوئی۔انہوں نے کہاکہ دونوں نے گذشتہ سیشن میں اچھا کھیلا تھا اور وہ دونوں اچھی فارم میں تھے ٗان کے انخلاء نے ہماری ٹیم اور پلانز کو بہت متاثر کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…