لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت میں پاکستانیوں کو بڑے فراڈ کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کیلئے بک کروائے گئے ہزاروں کی تعداد میں ٹکٹوں کو بغیر کسی نوٹس کے منسوخ کرکے من پسند افراد کو فروخت کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے دوسے تین روز قبل آن لائن بک کروائے گئے ٹکٹوں کو بغیر کسی وجہ اور نوٹس کے منسوخ کرکے من پسند
افراد کو فروخت کر دیا گیا جس کی وجہ سے عوام الناس میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔ پی سی بی حکام کی جانب سے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے خواہش مندوں کے لیے گزشتہ روز 500 سے 12000 روپے تک کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئیں، جس میں سے آن لائن ٹکٹوں کی بڑی تعداد اچانکس منسوخ کر دی گئی۔پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ خریدنے کیلئے منتخب بینکوں کے باہر عوام کا رش امڈ آیا اور شام تک بینکوں کے باہر شائقین کرکٹ کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔