ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل کے دوران ہی دنیائے کرکٹ کے دبنگ آل رائونڈر نے ایسا اعلان کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز ڈیوین اسمتھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین بلے باز 33 سالہ ڈیوین اسمتھ نے شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف دوسرے کوالیفائینگ فائنل کے آغاز سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کی۔ڈیوین اسمتھ نے آخری بار ورلڈ کپ 2015

میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔ڈیوین اسمتھ نے 04-2003 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔انھوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی سنچری بنائی تھی اور جلد ہی اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے ٹیم میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ڈیوین اسمتھ کا ٹیسٹ کیریئر بہت مختصر رہا اور انہوں نے صرف 10 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انھوں نے مجموعی طور پر 320 رنز بنائے۔انھوں نے ٹیسٹ سے زیادہ محدود طرز کرکٹ میں زیادہ رنز بنائے اور اپنی میڈیم پیس باؤلنگ سے کئی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ڈیوین اسمتھ نے مجموعی طور پر 105 ایک روزہ میچ کھیلے جس میں انھوں نے ایک ہزار 560 رنز بنائے اور ساتھ ہی 61 وکٹیں بھی حاصل کیں۔وہ ورلڈ کپ 2007 اور 2015 میں بھی ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ رہے اور انھوں نے اپنا آخری میچ نیپئر میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا۔انھیں 2007، 2012 اور 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ڈیوین اسمتھ نے 30 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 18.18 کی اوسط سے 582 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…