دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس ایل کا فائنل جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے دعائیں ، تمنائیں اور امیدیں بڑھتی جا رہی ہیں ۔ جہاں عوام اپنی اپنی ٹیموں کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے، نمازیں پڑھ رہی ہے وہیں کھلاڑی بھی نماز کو اپنی عادت بنا رہے ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی نے کہاہے کہ مجھے فجر کی نماز کے لیے
الارم نہیں بلکہ عشق اٹھا تا ہے ۔آج ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسن علی نے کہا کہ دن کے آغاز میںشیطان کے خلاف فجر کی نماز سب سے پہلی جیت ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فجر کی نماز کے لیے الارم نہیں بلکہ عشق اٹھا تا ہے ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن میں حسن علی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کر رہے ہیں انہوں نے ابھی تک اپنے کیر یئر میں ٹوٹل 17ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں 7.3کے اکانومی ریٹ پر 23وکٹیں حاصل کی ہیں ۔