منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سپرلیگ ، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو44رنزسے شکست دے دی

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے ناک آئوٹ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست ہوگئی اورکراچی کنگزنے میچ 44رنز سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 127 رنز کا ہدف دیا ہے، رومان رئیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کئے۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد کے بولرز نے کراچی کنگز کی پوری ٹیم کو 19.4 اوورز میں 126 رنز پر چلتا کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط کرلی،

محمد سمیع اور محمد عرفان نے پہلے دو اوورز میڈن کئے، جس کے بعد بابر اعظم اور کرس گیل نے کچھ مزاحمت کی، اوپنرز بالترتیب 25 اور 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان سنگاکارا بھی 17 سے آگے نہ بڑھ سکے۔شعیب ملک 25، روی بوپارا 14، کیرن پولارڈ 5، عماد وسیم 14، سہیل خان صفر، اسامہ میر ایک اور عثمان خان صفر پر پویلین لوٹ گئے، محمد عامر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 25 رنز کے بدلے 4، محمد سمیع نے 19 اور شین واٹس نے 29 رنز دے کر 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…