اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائنل میں شرکت نہیں کر سکا مگر ۔۔۔!

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (آئی این پی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن، رائلی روسو اور نیتھن میکولم نے لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت سے انکار کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ گذشتہ روز میچ جیتنے کے بعد لیوک نے اپنے ٹوئٹر پیغام

 

میں کہا کہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ بہت بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ میں فائنل کے لیے لاہور نہیں آرہا، میری ایک فیملی ہے اور میں کرکٹ کے کھیل کے لیے خطرہ مول نہیں لے سکتا۔ لیوک نے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ٹورنامنٹ بہت شاندار تھا جس میں بے پناہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا۔ دوسری جانب کیون پیٹرسن نے بھی ٹوئٹر پر دبئی سے لندن روانگی کا پیغام دیا اور ساتھ میں لکھا کہ وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ فائنل کے لیے لاہور نہیں آرہے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی ٹائمل مل نے بھی فائنل کے لیے لاہور نہ آنے کا عندیہ دیا اور لکھا کہ وہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میں شریک نہیں ہوسکیں گے لیکن گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے، ساتھ ہی انھوں نے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آفیشلز کے مطابق انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل میں شرکت کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن ملک میں گذشتہ ماہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث کھلاڑی رضامند نہ ہوئے۔ پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی کمنٹیٹرز ای

 

این بشپ اور ڈینی موریسن نے بھی فائنل کے لیے لاہور نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے وقار یونس کو کمنٹری کو بلوایا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی لیوک رائٹ اور فاسٹ بولر ٹائل ملز سے لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اسی طرح کوئٹہ کی ٹیم میں شامل نیتھن میکولم نے

 

بھی بغیر کوئی میچ کھیلے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…