پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

تماشائیوں نے ٹکٹیں تو خرید لیں مگر انہیں کہاں بیٹھنا ہو گا ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پی ایس ایل کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت چند گھنٹوں میں ہی مکمل ہوگئی جب کہ منتخب بینکوں کے باہر شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فرو خت ہوگئیں۔ عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ انضمام الحق حنیف محمد

 

اورظہیرعباس انکلوذرکے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ دوسری جانب بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اْن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاویدمیانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔ سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم دونوں انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے اور تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…