اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ملتان میں جشن ،ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ،مٹھائیاں تقسیم

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)پی ایس ایل کا بخار عروج پر پہنچ گیا،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ملتان میں سڑکوں پر نکل آئے ، جشن منایا اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے رہنما عبدالرحمن فری کی قیادت میں لیگی کارکنان خانیوال روڈ پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔لیگی کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف وآرمی چیف جنرل قمرباجوہ زندہ باد کے نعرے لگائے

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لاہورمیں ہونے پرپوری قوم پرجوش ہے ،اس سے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو سخت پیغام جائے گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں ،ان کے بیان سے پوری قوم کو دکھ پہنچا ،ایک سیاسی لیڈرکوایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں ،اس موقع پر چوہدری آصف انصاری ، کاشف خان ،وقاص بلوچ،رانا منان،طاہرامین اورزبیرخان ،عرفان اعوان اور دیگربھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…